Collection: ACNE & PIMPLES

ہمارا وعدہ

زارا بیوٹی آرگینک سکن کیئر کا اپنے کسٹمرز کے ساتھ یہ وعدہ رہا ہے کہ اُس نے ہمیشہ قدرتی اجزاء سے بنی ہوئی پراڈکٹس مہیا کی ہیں۔ تا کہ صارفین کیمیکلزسے دور رہیں اور اُن کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔ ہم آپ لوگوں کے شکر گزارہیں کہ آپ نے ہم پر ٹرسٹ کیا اور ہماری اس تیزی سے بڑھتی ہوئی فیملی کا حصہ بنے۔

 

کیل مہاسے ہونے کی وجہ؟

جہاں پاکستان میں ہر طرح کے موسم پائے جاتے ہیں وہاں اس میں بسنے والوں کی جلد بھی مختلف طرح کی ہے۔ یہاں کے لوگ زیادہ مصالحے دار اور چٹ پٹی چیزیں زیادہ پسند کرتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں انہیں نہ صرف معدے کی گرمی جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے بلکہ چہرے پر بھی آئے دن کیل، مہاسےپھوٹتے ہیں، اس کے علاوہ داغ، دھبے اور چھائیاں نمودار ہوتی رہتی ہیں۔ بادی نظر کیل مہاسے بلوغت کی عمر تک پہنچنے پر بھی ہوتے ہیں اورخواتین میں حمل وغیرہ کے دوران بھی اپنا اثر دکھاتے ہیں۔اس میں بعض دفعہ تو ایکنی اتنی شدید قسم کی ہوتی ہے کہ جس کو گنتی کرنا بھی ہمارے بس کی بات نہیں ہوتی۔ بلکہ جاتے جاتے چہرے پر طرح طرح کے نشانات اور گڑھے چھوڑ جاتی ہے۔ ایکنی کا علاج جہاں خوراک کے ذریعے کرنا ضروری ہوتا ہے وہاں بیرونی جلد پر بھی اچھی معیاری اوراثر دار پراڈکٹ کا استعمال بھی ناگزیر ہے۔ جس طرح زارا بیوٹی آرگینک سکن کیئر کا ایکنی کلیئر فیس واش اور ایکنی سیرم جیل۔ یہ دونوں چیزیں ایکنی پر کس طرح کام کرتی ہیں آگے ملاحظہ فرمائیں۔

 

ایکنی کلیئر فیس واش

زارا بیوٹی کے اس فیس واش کو نیم کے پتوں کے عرق اور ٹی ۔ ٹری آئل کے خوبصورت اورمنفرد امتزاج کے ساتھ خاص طور پر ایکنی پرون سکن اور آئلی سکن کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ نیم کے پتوں میں خدائے بزرگ و برتر نے بڑی طاقت رکھی ہے۔ اس میں چہرے پر بیکٹیریا اور دوسرے جراثیموں سے بننے والے کیل مہاسوں کو نہ صرف روکنے کی صلاحیت ہوتی ہے بلکہ ان جرا ثیموں کو ہلاک کر کے اُن کی بنیاد کو ہی ختم کر دیتے ہیں تاکہ یہ دوبارہ پنپنے نہ پائیں۔ اس کے علاوہ سائینسی تحقیق سے ثابت ہے کہ ٹی ۔ ٹری آئل کے اندر قدرتی طور پر اینٹی مائکروبیئل اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد پر کسی دوسرے آئل یا مکسچر کے ساتھ ملا کر لگانے سے کیل مہاسوں کو فوری طور پر کنٹرول کرتی ہیں اور انہیں اور زیادہ پھیلنے سے روکتی ہیں۔

 

ایکنی سیرم جیل

زارا بیوٹی آرگینک سکن کیئر نے ایکنی کو کنٹرول کرنے اور خاص طور پر ایکنی کے بعد بننے والے نشانات کو ختم کرنے کے لئے ایک بہت ہی منفرد پراڈکٹ بنائی ہے، جس کا نام ہے ایکنی سیرم جیل، یہ پراڈکٹ انوکھی اورمنفرد اس لئے ہے کہ اس شکل کی اور کوئی پراڈکٹ آپ کو مارکیٹ میں نہیں ملے گی جو سیرم بھی ہو، جیل بھی ہو اوراس طرح کے فوائد بھی رکھتی ہو۔ اس پراڈکٹ کے اجزاء کو بھی جیل کی شکل دیتے وقت خاص خیال رکھا گیا ہے کہ یہ نہ صرف ایکنی کو کنٹرول کرنے میں مدد کریں، بلکہ ایکنی کے نشانات جنہیں ایکنی مارکس یا ایکنی سکارز کہا جاتا ہے اُن کو مدھم کریں یا مکمل صاف کردیں۔ ایکنی کلیئر فیس واش کی طرح اس میں بھی نیم کے پتوں کا عرق اور ٹی ۔ ٹری آئل بڑی محتاط مقدارمیں شامل کیا گیا ہے تاکہ ایکنی اور ایکنی مارکس والی پریشانی پربہتراندازمیں قابو پایا جاسکے۔

طریقہ استعمال

ایکنی کلیئر فیس واش کے ساتھ آپ صبح اُٹھنے کے بعد چہرہ دھو سکتے ہیں یا دن میں کسی بھی وقت جب محسوس کریں کہ چہرے پر میل یا آئل کے آثار ہوں۔ اگر آپ کی سکن زیادہ ایکنی پرون ہے تو یہ آپ کے چہرے پر ہلکا پھلکا چُن سکتا ہے اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے استعمال سے آپ کے چہرے پر سے ساری میل کچیل، گندگی، پسینہ، آئل بڑے اچھے طریقے سے صاف ہو جائے گا۔ یہاں خیال رکھنے والی بات یہ ہے کہ چہرے کو دھو کر خشک کرنے کے بعد آپ کہ سکن کا ردعمل تھوڑا ڈرائی ہو سکتا ہے، ہلکا سا اکڑاؤ یا کھچاؤ بھی محسوس ہوگا۔ اس صورت میں آپ ایکنی سیرم جیل اپنے پورے چہرے پر موسچرائزر کے طور پر اپلائی کریں اور جہاں ایکنی کے نشانات ہوں وہاں سیرم جیل کی دوہری تہہ لگائیں۔

 

نتائج

زارا بیوٹی کے ایکنی کلیئر فیس واش اورایکنی سیرم جیل کا استعمال پہلے تین دن میں ہی اچھے نتائج برآمد کرتا ہے، بعض اوقات ایکنی زیادہ پرانی یا شدید ہونے کی صورت میں ان کا استعمال ایک ہفتہ، دو ہفتے یا تین ہفتے بھی کیا جاسکتا ہے۔

 

ہم خدا کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں ایسی پراڈکٹ ایمانداری سے بنانے کی طاقت دی جس سے مخلوقِ خدا کو فائدہ پہنچے۔


 

 

 

 

 

ACNE & PIMPLES

Discover more of our favorites

Bundles of the Week

Bundles of the Week

Zara Beauty Organic Skincare's most demanding products are on sale & discounts...